مذہبی جماعت سنی علما کونسل نے کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی ایران کے اندر گھس کر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری قابل تحسین ہے۔

اسلامِ آباد . سنی علما کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی ایران کے اندر گھس کر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری قابل تحسین ہے۔
ایران نے اپنے ملک میں دہشتگردوں کو پناہ دی ہوئی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ایران کا بلوچستان پر میزائل حملہ کھلی جارحیت ودہشتگردی ہے۔پاک فوج ایرانی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.علامہ مسعودالرحمن عثمانی کو شھید کرنے کی پلاننگ بھی ایران میں تیار ہوئی ہے۔

صدر سنی علماء کونسل راولپنڈی ڈویژن،جانشین عثمانی مفتی تنویر عالم فاروقی،ضلعی صدرحافظ نصیر احمد،مولانا عبدالرحمن معاویہ اور ترجمان محمد یاسر قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی طرف سے صوبہ بلوچستان کے علاقہ پر میزائل حملہ کر کے چھوٹے بچوں و بچیوں کو شھید کرنا پاکستان کی سالمیت پر حملہ اور کھلی جارحیت و دہشتگردی ہے جو کہ ناقابل برداشت و ناقابل قبول ہے۔

پاک فوج ایرانی جارحیت و دہشتگردی کا منہ توڑ و دندان شکن جواب دے کر شھید بچوں کے خون کا بدلہ لے، پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ایران کی منافقانہ و متحارب پالیسیاں اب کھل کر سامنے آچکی ہیں۔ایران اسلامی لبادے میں ایک دہشتگرد ملک ہے جس نے وطن عزیز پاکستان میں جید سنی علماء کرام و سیاسی قائدین کو شہید کروایا ہے اور ان کے قاتل آج تک ایران میں پناہ لیۓ ہوۓ ہیں۔

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سنی علماء کونسل پاکستان علامہ مسعودالرحمن عثمانی کو شھید کرنے کی پلاننگ بھی ایران میں تیار ہوئی ہے اور ان کے قاتلین کچھ عرصہ قبل ہی ایران سے واپس آۓ تھے اور علامہ عثمانی کو شھید کر کے واپس ایران بھاگتے ہوۓ گرفتار ہوۓ ہیں۔

سنی علماء کونسل پاکستان 19 جنوری 2024 کے جمعۃ المبارک کے خطبات میں ایرانی جارحیت و دہشتگردی کے خلاف یوم احتجاج مناۓ گی اور عوام الناس کو ایران کی اسلام اور ملک پاکستان مخالف سرگرمیوں سے آگاہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں