اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا ایران کی پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایران کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اسپیکر نے میزائل حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان حدود کی سرحدی خلاف ورزی غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول فعل ہے،پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کسی طور پر قبول نہیں ہے۔پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی ملکی سلامتی پر حملہ ہے۔پاکستان نے ہمیشہ ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو ترجیح دی ہے۔پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور عدم جارحیت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے خلاف ہونے والی کسی بھی جارحیت کے خلاف جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں