ن لیگ نے شیر کو پنجرے میں بند کر چابی کھو دی ہے، سینیٹر پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا انتخابات کے انعقاد کو صرف اب پچیس کے قیرب دن رہ گئے ہیں۔انتخابی مہم کے لیے اب تک صرف ایک پارٹی میدان میں ہے اور وہ پیپلزپارٹی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری اپنا منشور عوام تک پہنچا رہے ہیں۔دوسری طرف اپنے آپ کو عوام کی خادم کہنے والوں کا اب تک منشور نہیں آیا ہے۔
وہ گھروں میں چھپے بیٹھے ہیں۔انکا کام عوام کی خدمت نہیں انتقام کی سیاست ہے۔پہلے لاڈلے نمبر ایک نے انتقام کی سیاست کی اب لاڈلہ نمبر 2 یہ کام کر رہا ہے.

انہوں نے کہا آج یہ عوام سے پوچھ رہے ہیں کہ ہم اپنا منشور کیا دیں؟ جب انہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے تو اس کیا اس وقت عوام سے پوچھا؟آج ن لیگ نے شیر کو پنجرے میں بند کر چابی کھو دی ہےاور شیر قید ہے۔

پلوشہ خان نے کہا نواز شریف اور مریم نواز سمیت پوری ن لیگ کی قیادت بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے۔پہلےقوم کو یہ بتائیں کہ آپ نے پہلے حکومتوں میں رہ کر عوام کو کیا ریلیف دیا۔اصلی شیر کہاں ہے نظر نہیں آ رہا؟ان کی ایک بڑی جماعت سہولت کاری اور بیساکھیوں کے بغیر گھر سے نہیں نکل رہی۔ن لیگ کی آج تک کی پالیسیاں دیکھ لیں ان میں عوام اور ملک کی بہتری کیلئے کچھ نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں