کراچی حماس کی اپیل پر جماعت اسلامی کا”غزہ ملین مارچ“

امریکہ، اسرائیل اور مسلمان حکمرانوں نے اسرائیل کو طاقت فراہم کی ہے۔اسرائیل نے امریکہ،برطانیہ اور یورپ کی سرپرستی اور عالم اسلام کے حکمرانوں کی بزدلی کے باعث غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔
عوام 8فروری کو ترازو پر مہر لگائیں اور جماعت اسلامی کی امانت دار وجرات مند قیادت کومنتخب کریں ٗ غزہ ملین مارچ سے امیر جماعت اسلامی کا خطاب سراج الحق کا خطاب۔
مقامی زرائع ابلاغ کے مطابق جماعت اسلامی نے اتوار کے روز کراچی میں شاہراہ فیصل پر غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا۔
مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا عوام اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنے اوراپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے انتخابات میں بزدل حکمرانوں کومسترد کریں۔ اور8فروری کو جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں اور جماعت اسلامی کی امانت دار وجرات مند قیادت کومنتخب کریں۔
اسرائیل نے امریکہ،برطانیہ اور یورپ کی سرپرستی اور عالم اسلام کے حکمرانوں کی بزدلی کے باعث غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔غزہ وفلسطین میں بچوں اورخواتین کو بے دریغ شہید کیا جارہا ہیے،ہونا تویہ چاہیئے تھا کہ 58اسلامی ممالک کو اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کے لیے اٹھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔لیکن افسوس کہ عالم اسلام کے حکمرانوں اور اقوام متحدہ نے بھی مجرمانہ خاموشی اپنائی ہوئی ہے۔جب امریکہ اور یورپ اسرائیل کا ساتھ دے سکتے ہیں تو عالم اسلام کے حکمرانوں اور ان کی افواج فلسطین کا ساتھ دینے اور قبلہ اول کے تحفظ کے لیے کوئی پیش قدمی کیوں نہیں کرتے۔
جماعت اسلامی نے7اکتوبرکے بعد سے اب تک اہل غزہ و فلسطین کے لیے آواز اٹھائی ہے اوردیگر ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں اور عالمی سطح پر بھی اہل فلسطین کے لیے آواز اٹھائی ہے،جماعت اسلامی نے اب تک ایک ارب چالیس کروڑ کی رقم فلسطینی مسلمانوں کے فنڈ میں بھجوائی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں