تکلیف مخالفین کو ہو رہی ہے اظہار نگراں کر رہا ہے ‘ کنڈی

نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات کا شدید ردعمل سامنے آگیا ہے ۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مرتضٰی سولنگی نگران وزیر اطلاعات ہیں یا کسی سیاسی جماعت کے سیکریٹری اطلاعات۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نگران وزیر اطلاعات کی سیاسی بیان بازی کا نوٹس لے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غریبوں کی بات کرتے ہیں تو مراعات یافتہ عناصر کو تکلیف ہوتی ہے۔

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے تباہ حال اور شکست خوردہ ملک کی دوبارہ تعمیر کی تھی۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید جب بھی اقتدار میں آئیں غریبوں کے بچوں کو روزگار دیا۔صدر آصف علی زرداری اقتدار میں آئے تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

آج ہر نوجوان کا نعرہ ہے بلاول بھٹو آئے گا روزگار لائے گا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ ہے عوام خوشحال تو پاکستان
خوشحال۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور ان کے جانشین جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی عوام کی دعاؤں اور ووٹ سے اقتدار میں آتی ہے تو ملک کے خزانے میں بھی برکت آتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں