اسلام آبادہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کا اعلان کردیاگیا.ایکسپریس کے فیاض محموداوردنیا نیوز کے محمد عمران بطورسیکرٹری کامیاب

اسلام آبادہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کا اعلان کردیاگیا،چیئرمین الیکشن کمیٹی عامر سعید عباسی ممبران مطیع اللہ جان اور سہیل رشید کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق

سال2024کیلئے ایکسپریس کے فیاض محمودبطور صدر جبکہ دنیا نیوز کے محمد عمران بطورسیکرٹری کامیاب قرارپائے جبکہ دیگر ممبران میں سے سینئرنائب صدرحسین احمد،نائب صدر(خواتین)کیلئے امبرین علی،فنانس سیکرٹری کیلئے شہزاد علی،جائنٹ سیکرٹری کیلئے عادل سعید عباسی،انفارمیشن سیکرٹری کیلئے فرض ماہ جبین،گورننگ باڈی کیلئے عامر بلوچ،رئوف بزمی،عابد علی آرائیں،ابراہیم عباسی اور ادریس عباسی کامیاب قرار پائے،ادھر نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر فیاض محمود ، سینئر نائب صدر حسین احمد چوہدری ، نائب صدر ( وومن ) امبرین علی ، جنرل سیکرٹری محمد عمران سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے ، صحافت میں کورٹ رپورٹرز کا کردار بہت اہم ہے ، کورٹ رپورٹرز ٹیکنیکل فیلڈ ہے ، وکلاءکی طرح صحافیوں کو بھی قانون سے آگاہی رکھنا پڑتی ہے ، غیر جانبدارانہ صحافت سے ہی معاشرہ درست سمت لے سکتا ہے ، مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں گے ، نومنتخب عہدیداران کا انتخابات صحافیوں کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے ، امید ہے نومنتخب عہدیداران اپنے ساتھی رپورٹرز کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں