فافن کاسیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق بارے آگاہی سیمینار

کامونکے .فافن کی طرف سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق فافن کے شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک کی علاقائی رکن تنظیم جناح ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام قومی اسمبلی کے حلقہ این اے–79 میں ضلعی سطح کا ایک آگاہی سیمینار بعنوان ”پر امن انتخابات کے لئے سٹیک ہولڈرز کا کردار” مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ زندگی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ان کے سامنے ملٹی میڈیا کے ذریعے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پیش کاری کی گئی۔ بعد ازاں مقررین ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن محمد زاہد اسلام، صدر جناح ویلفیئر آرگنائزیشن محمد اقبال مغل، سرپرست سیٹھ محمد اکرم، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 79 یاسر عرفات رامے، امیدوار حلقہ پی پی 67 ضیا اللہ سندھو، کوارڈینیٹر، پولیس سرکل امن کمیٹی رانا محمد ذوالفقار علی، سٹی صدر پی پی پی عمران حبیب سرویا، سثی جنرل سیکرٹری، ن لیگ چودھری عظمت علی، ارشد رشید طور، کاشف عباس طور ایڈووکیٹ، حاجی محمد رمضان، اقلیتی راہنماؤں لارنس جیکب اور شاذیہ عقیل فرانسس نے آگاہی سیمینار میں موضوع کی مناسبت سے مشاورتی گفتگو کرتے ہوئے کہ پرامن طور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ جب کہ سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرنا بھی ضروری امر ہے۔ تمام شرکا نے فافن، سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن، شاہ حسین نیٹ ورک اور جناح ویلفیئر آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی بدولت اس آگی سیمینار کا انعقاد ممکن ہوا۔ جو حالیہ انتخابی ماحول میں وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں