انیق احمد حج 2024 کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر انیق احمد حج کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

دورے کے دوران وزیر مملکت سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور حج کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

انیق احمد سعودی عرب کے زیر اہتمام بین الاقوامی حج کانفرنس میں شرکت کے لیے جدہ بھی جائیں گے۔

اس دورے میں وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکرٹری ڈاکٹر عطا الرحمان کے ساتھ جوائنٹ سیکرٹری حج سجاد حیدر یلدرم بھی وزیر کے ہمراہ ہیں۔

اس سے قبل 29 دسمبر کو پاکستان کی وزارت مذہبی نے آئندہ حج 2024 کے لیے قرعہ اندازی کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ریگولر حج سکیم کے تحت 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 63 ہزار 805 قرعہ اندازی میں کامیاب رہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں