جرمن کے مختلف علاقے شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی زد میں

جرمنی کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی زد میں ہے، جس کی وجہ سے کسان شدید متاثر ہوئے ہیں اور اپنی فصلوں کو بچانے کی کوششوں میں ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیےفوج کی مدد بھی لی گئی ہے.
جرمنی کے شمال میں کئی علاقے خاص طور سے صوبے لوئر سیکسنی میں اس سال غیر معمولی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ نئے سال کے آغاز پر جہاں ملک بھر میں جشن کا سماں تھا، وہاں صوبے لوئر سیکسنی کے کسان اپنی فصلوں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف تھے ایک جرمن نیوز ادارے کے مطابق یہ سلاب پانچ سال بعدسیلاب کا سامنا کرتے ہیں لیکن ہمارے گاؤں میں پانی کی سطح کبھی اتنی بلند نہیں ہوئی تھی، جتنی اس وقت ہو چکی ہے۔
جرمن فوج نے اپنے فوجیوں کو جمعہ پانچ جنوری سے لوئر سیکسنی کے سیلاب زدہ علاقوں میں تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایک فوجی ترجمان کے مطابق یہ فوجی آج جمعے کی دوپہر سے سیلابی علاقوں میں مدد کر رہے ہیں اور ابتدائی طور پر 14 جنوری تک اپنا امدادی کام جاری رکھیں گے۔ تقریباﹰ 200 فوجی چھ لاکھ سینڈ بیگز تقسیم کریں گے جنہیں سیلابی ریلے کو روکنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں