اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام مولانا محمد علی جوہر کی 92ویں برسی کی تقریب

” 

قتلِ حسین اصل میں مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

کے خالق تحریک ِپاکستان کے عظیم رہنما مولانا محمد علی جوہر کی 92ویں برسی کی تقریب اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام متذکرہ ایوان میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمانِ خصوصی سفیرِ ترکیہ جناب مہمت پچاچی Mehmet pacaciتھے آئی سی سی آئی کے سابق صدر ظفر بختاوری سمیت مقررین نے مولانا محمد علی جوہر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ان کی جہدِ مسلسل ،خاندانی پس منظر ،تحریکِ خلافت اور تحریک آزادی پاکستان میں بہترین کردار کو سراہا ظفر بختاوری نے پاکستان اور ترکیہ کے پہلے رضاکارانہ سفیر مولانا محمد علی جوہر کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے مشاہیر کے کارناموں کو بحال رکھنے اور نوجوانوں کو اپنی تاریخ کے ایسی نابغہءروزگار شخصیات سے آشنائی کی ضرورت پر زور دیا دیگر مقررین میں چیمبر کے قائم مقام صدر اظہر الاسلام ظفر،قاضی حسین احمد کے صاحب زادے اور جماعتِ اسلامی پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز آصف لقمان قاضی ،چانسلر ڈاکٹر عبد الباسط پرسٹن یونیورسٹی ،سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی فہد وحید اورمولانا محمد علی جوہر کی پوتی محترمہ شمائلہ صدیقی شامل تھے تقریب کے مہمانِ خصوصی ترکیہ کے سفیر برائے پاکستان مہمت پچاچی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے سے ربط میں اہم کردار ادا کیا چیمبر کے صدر احسن بختاوری عمرے کی ادائیگی کے باعث شریک نہ ہوسکے

اپنا تبصرہ لکھیں