اسلام آباد: اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کاروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کا سرغنہ ملزم شعیب کو کوہاٹ روڈ پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم میڈیکل ٹیکنیشن ہے اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا۔گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ڈاکٹرز بھی ملوث ہیں۔ملزمان پرائیوٹ ہسپتالوں میں غیر قانونی پیوندکاری کرتے تھے۔
ملزم کے خلاف کاروائی متاثرہ شخص کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔ملزم کے موبائل سے متعدد مواد حاصل کر لیا گیا۔ملزم کے موبائل فون سے ڈونرز کے حوالے سے بھی اہم معلومات حاصل کر لی گئی۔
ایف آئی ای نے اپنے بیان میں گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کوبھی گرفتار کیا جائے گا۔ملزم کو گھناؤنے فعل پر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے کا اعادہ کیا ہے۔