آئی جی اسلام آبادنے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سےفرائض کی انجام دہی دوسرے صوبوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعدادمیں گاڑیاں و موٹر سائیکل داخل ہوتے ہیں۔سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو قائم رکھنااورٹریفک قوانین کی پابندی کروانا انتہائی مشکل فریضہ ہے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹریفک یونٹ کو 2600افسران کی مزید ضرورت ہے۔ رہائشی سہولتیں نہ ہیں جبکہ گاڑیوں کی بھی کمی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سال 2024میں حکومت پاکستان کے تعاون سے اس کمی کوبھی پورا کیا جائے گا تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کے بہتر خدمات مہیا کی جا سکیں ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری ہفتہ کے روز جاری آئی جی اسلام آباد کا بیان جاری کیا گیا۔جس میں بتایا گیا کہ سال 2023میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹریفک یونٹ میں نئے ٹریفک ہیڈکوارٹرزکا قیام، خواتین ڈرائیونگ سنٹر، ای چالان کا اجراء، سی آر اور ریکارڈ کے ساتھ منسلک کرنے سمیت متعدد اصلاحات کی گئیں۔ 48ہزارسے زائد ڈرائیونگ لائسنس ،20 ہزارسے زائد ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدیدجبکہ 95 ہزار سے زائد لرنر پرمٹ جاری کیے گیے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹریفک یونٹ نے سال 2023میں مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر8لاکھ86ہزار6سو98 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی.
جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1,151 افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی،اسی طرح 1,587افراد کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے گئے419پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کیے گئے جبکہ17ہزار4سو20گاڑیوں اور 38ہزار موٹر سائیکلوں کو جان لیوا خلاف ورزیوں پر مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا،آئی سی سی پی او نے کہا کہ ان تمام کارروائیوں کا مقصدٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا،رواں سال جرمانوں میں اضافے سے حادثات میں 12فیصد کمی واقع ہوئی،اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹریفک یونٹ نے سال 2023کے دوران 48ہزار3سو47نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے،مدت میعاد پوری ہونے پر 20 ہزار3 سو 75 ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کی گئی۔
جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے 95 ہزار 3 سو 33 لرنر پرمٹ جاری کیے گیے ،اس کے ساتھ ٹریفک پولیس افسران و جوانوں نے مختلف قومی و بین الاقوامی وفود کی آمدورفت ،قومی اسمبلی و سینٹ کے اجلاسوں اور امن وعامہ کی صورتحال سمیت 10ہزار 9سو 30ایونٹس میں فرائض منصبی بھی سر انجام دیئے،اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران ٹریفک پولیس کے 32افسران زخمی ہوئے،ٹریفک پولیس افسران نے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو تواتر سے قائم رکھنے کے لئے بہارہ کہوبائی پاس،کرنل شیر خان شہید روڈ،ایکسپرس وے،راول ڈیم چوک فلائی اوور،گولڑہ موڑ انڈر پاس ،پارک روڈ،مری روڈ، 10 ایونیوسمیت مختلف جگہوں پر انتہائی تندہی اور ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیئے۔