بولان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں دو بچے جاں بحق

ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع بولان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں دو بچے جن کی عمریں 10 اور 12 سال تھیں جاں بحق ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ بولان کے علاقے مچھ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بابر اور 12 سالہ احمد جان سمیت دو بچے جاں بحق ہوئے۔

زور دار دھماکا بولان کے مچھ کے علاقے میں جیل روڈ پر ایک پولیس اسٹیشن کے پیچھے واقع دکانوں کے قریب ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ہینڈ کارٹ میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس نے جاں بحق بچوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دیں اور مزید شواہد اکٹھے کرنے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں