ملازمین کے الاونس میں کروڑوں کی بدعنوانی پی ایم ڈی سی افسران کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے میڈیکل الاونس میں خوربرد کا مقدمہ درج کر دیا۔مقدمہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، بدعنوانی میں ملوث ملزمان نے پی ایم ڈی سی ملازمین کے %25 ہیلتھ الاونس میں خوربرد کی تھی۔خوربرد کی گئی رقم 6 کروڑ روپے سے زائد ہے۔مقدمے میں پی ایم ڈی سی میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سبغت اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاء سارہ رباب ناصر اور دیگر ملزمان شامل جن کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں