اسلام آباد: بلوچ لاپتا افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرنے والے گرفتار مظاہرین میں سے 163 کی وزیراعظم نے ضمانت کروا دی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم پاکستان اور وزارتی کمیشن کی ہدایات پر لاء ایسوسی ایشن نے 162 گرفتاربلوچ مظاہرین کی درخواست ضمانت دائر کی تھی۔162 افراد کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں 163 مظاہرین کو مجاز عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
واضح رہے کہ بلوچستان سے لاپتا افراد کی بازیابی کے مطالبے کے ساتھ بلوچ خواتین اور بچوں نے تربت سے اسلام آباد تک پیدل مارچ شروع کیا تھا۔ کئی روز کے سفر کے بعد تین روز قبل خواتین اوربچوں کے اس مارچ پر اسلام آباد پولیس نے رات کے وقت لاٹھی چارج کر کے مارچ کے شرکاء کو گرفتارکر لیا تھا۔
زرائع ابلاغ کے مطابق ان میں سے کچھ مرد مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے تھے۔ جبکہ خواتین اور بچوں کو بغیر کسی مقدمے کے حراست رکھا گیا تھا۔