پی ٹی آئی کو کرش کیا جا رہا ہے، شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن ممتاز قانون دان شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کرش کیا جا رہا ہے، پارٹی کو بلے کا نشان جاری کرنے میں دانستہ تاخیر کی جا رہی ہے تاکہ پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر رکھا جا سکے،الیکشن کمیشن سازشی مافیاء کا آلہ کار بنا ہوا ہے جو کہ پری پول ریگنگ اور انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے، الیکشن کمیشن،سپریم کورٹ، نگران حکومت سمیت تمام ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کوسہولیات فراہم کریں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ صاف و شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن مین پاکستان تحریک اصلاحات (پی ٹی آئی) کے نام سے رجسٹرڈ کرکے دوہرا معیار اپنا یا ہے، کیونکہ پاکستان تحریک اصلاحات کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ موازنہ نہیں بنتا،پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی چیئرمین کیساتھ جیل میں ملاقات کیلئے درخواست دی ہوئی ہے مگر ابھی تک انہیں بانی چیئرمین کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں ملی کیونکہپارٹی چیئرمین نے بانی چیئرمین کیساتھ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام فائنل کرنے کے حوالے سے اہم مشاورت کرنا ہے، امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا عمل دو دن بعد بند ہو جا ئیگا، پی ٹی آئی کو دانستہ طور پر انتخابات سے باہر کرنے کی سازش رچائی جا رہی ہے،الیکشن کمیشن اس میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے،انتظامیہ اور پولیس آج بھی ہماری کارکنوں کیخلاف کاروائیوں میں مصروف ہے، یہ طرز عمل انتہائی افسوسناک ہے،ہم اسکے خلاف عدالت جا رہے ہیں،ہم آئین اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں، پارٹی کےبانی چیئرمین حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،آج پاکستان کی عوام پی ٹی آئی کیساتھ کھڑی ہے،اس مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑے لوگ اسکا سرمایہ ہیں،اسلام آباد سے انتخابات میں حصہ لونگا، پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ بھی لے گی اور اس میں دو تہائی اکثریت سے جیتے بھی گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں