اسلام آبادپولیس کا جرائم میں کمی ہونے کا حیرت انگیز دعوی

اسلام آباد پولیس کی طرف سے جرائم کی شرح میں کمی کے دعوے کے ساتھ ماہ نومبر کی کارکردگی جاری کی گئی ہے۔بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ماہ اسلحہ، منشیات، اموال کے مقدمات اور اشتہاریوں سمیت 3484 ملزمان کو گرفتار کیا۔358 ملزمان سے 16کروڑ 44 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ان میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر، نقب زنی، چوری، گاڑی و موٹرسائیکل چوری کے ملزمان شامل ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے ماہ نومبر میں 45 گاڑیاں، 82موٹرسائیکل برآمد کئے۔45 جرائم پیشہ گروہوں کے 114 ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا۔نومبر میں 232 منشیات فروشوں سے 60 کلوگرام چرس، 77 کلوگرام ہیروئن، 1460 گرام آئس، 1054 بوتلیں شراب برآمد کی۔جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 160 ملزمان کو گرفتار کیا۔ان ملزمان سے 12 کلوشنکوفیں وبندوقیں، 132 پسٹل معہ بھاری ایمونیشن برآمد کیا۔
ماہ نومبر میں سنگین و دیگر مقدمات کے 334 اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔اسی طرح بھکاریوں کے ایک سہولت اکر سمیت 788 بھکاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ماہ نومبر کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ مہنیوں کی نسبت جرائم کی شرح میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔جس کی وجہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ کارروائیاں تیز کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں