سربراہ اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کا نفسیاتی سروے کیا گیا۔489 افسران و اہلکاروں کا نفسیاتی سروے کیا گیا۔جس میں ایک ماہ کا وقت سروے ایک ماہ وقت صرف ہوا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق نفسیاتی سروے کے نتیجے میں 33 اہلکار ڈپریشن کا شکار تھے جبکہ 4 اہلکاروں کو کونسلنگ کی ضرورت ہے۔سی ٹی ڈی اہلکاروں کے نفسیاتی حالات جاننے کے لئے تحریری امتحان بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا۔ذہنی دباو کے شکار اہلکاروں کے فوری علاج کی سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ان اہلکاروں کو آسان ڈیوٹیوں پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ دومریضوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔