ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے سارہ انعام قتل کیس میں نامزد ملزم شاہ نواز امیر کو سزائے موت کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔جبکہ شریک ملزمہ ثمینہ شاہ کو بری کر دیا ہے۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد نو دسمبر 2023 کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
جمعرات کے روز فیصلہ سنائے جانے کے وقت عدالت میں مقتولہ سارہ انعام کے والدین اور مجرم شاہ نواز، ان کے والد ایاز امیر اور مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ بھی موجود تھیں۔عدالت نے کہا سارہ انعام کیس میں دو مجرم ثمینہ شاہ اور شاہنواز امیر تھے۔ثمینہ شاہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا ہے۔شاہ نواز کے خلاف پراسیکیوشن کیس ثابت کر سکی ہے۔
ترجمان اسلام آبادپولیس سارا انعام قتل کیس فیصلہ نے عدالتی فیصلہ پر بیان جاری کیا ہے کہ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اعلی عدلیہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔فوری اور جلد انصاف کی فراہمی پر اعلی عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مظلوم کو حق دلوانے کے فیصلے کو پورے پاکستان میں سراہا جارہا ہے۔آئی سی سی پی او کی تفتیشی اور پراسیکیوشن ٹیم کو بھی شاباش اور انعامات کا اعلان۔