چائینز کمپنی تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش کا حصہ بنے گی، ایلن ژائو

نمائش 15-17 دسمبر 2023″ پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر میں منعقد ہوگی۔ ملک بھر سے نامور بلڈرز ،ڈویلپیئر اور بزنس کمیونٹی شرکت کریگی،خورشید برلاس
سرفراز ملک ڈائریکٹر بیجنگ ڈائنامک پاور کمپنی لمیٹڈ کے ہمراہ اے جے اے ہولڈنگ(ہانگ کانگ) لمیٹڈ اور جیانگسی چائنا ورلڈ وائیڈ ایکولوجیکل ایگریکلچر کمپنی لمیٹڈ،گوانگڈون جنسن مینجمنٹ اینڈ کنسلٹنگ کمپنی لمیٹڈ ،رائن انٹرنیشنل لمیٹڈ (پاکستان ) کے منیجنگ ڈائریکٹر ایلن ژائو وفد کے ہمراہ پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیئرمین خورشید برلاس اور فہد برلاس کنونیئر ایگز بیشن سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات چیئرمین خورشید برلاس “تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش 15-17 دسمبر 2023” پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد کے بارے بریف کیا۔ تین روزہ نمائش میں ملک بھر سے نامور بلڈرز ،ڈویلپیئر،الائیڈ کنسٹرکشن انڈسٹری سمیت بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کے بارے میں بریف کیا۔منیجنگ ڈائریکٹر ایلن ژائو نے دوران گفتگو بتایا کہ اے جے اے ہولڈنگ اور جیانگسی چائنا ورلڈ وائیڈ ایکولوجیکل ایگریکلچر کمپنی لمیٹڈ بھی اس نمائش میں حصہ بنے گی۔ پاکستان میں پہلے بھی اے جے اے ہولڈنگ لمیٹڈ اور رائن انٹرنیشنل لمیٹڈ کام کر رہی ہے امید ہے چین نے پاکستان میں سی پیک سمیت متعدد منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ایسی نمائش کا ہونا پاک چائنا دوستی میں اہم کردار ادا کرے گی چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور تجارت بڑھانے میں سنجیدہ ہے ۔پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں۔ جو دن بہ دن مزید مستحکم  ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں