وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کی طرف سے بدھ روز بیان جاری کیا گیا ہے کہ کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے چھاپہ مار کاروائی میں یونان کشتی حادثہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتارکر لیا ہے۔ملزم عتیق بٹ کو چھاپہ مار کاروائی میں فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم انسانی سمگلنگ کے منظم گینگ کا مرکزی ملوث ہے۔ملزم کے خلاف کاروائی مشکوک بینک ٹرانزیکشن کی بنیاد پر کی گئی۔ملزم کے زیر استعمال بینک اکاؤنٹ میں انسانی سمگلنگ کے حوالے سے خطیر رقم ٹرانسفر ہوئی۔ملزم کے اکاونٹ میں 67 لاکھ روپے ٹرانسفر ہوئے تھے۔ملزم مذکورہ رقم کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ملزم کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کے ساتھ رابطے میں تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد میں یونان کشتی حادثے کے حوالے سے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ملزمان کے زیر استعمال بینک اکاونٹس کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔