پاکستان نے کووڈ 19 کے حوالے سے تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری بیاں کے مطابق حج درخواستیں جمع کرانے کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔اس کے لیے تمام ائیرلانز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ بینک حج درخواستوں کے ساتھ کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی مانگ رہے ہیں جو ضروری نہیں۔

حج پر روانگی سے پہلے سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں نئی ایڈوائزری جاری کریں گے۔جبکی پاکستان میں داخلے کے لیے کووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔پاکستان آنے والے افراد کو بھی کورونا نیگٹو ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کی روشنی بھی کیا گیا۔پاکستانی ایئرپورٹس اور پوائنٹس آف اینٹری پر دو فیصد کورونا ٹیسٹنگ بھی ختم کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں