سندھ کی ثقافت صدیوں پرانی ہے ،اس دھرتی نے ہمیشہ اخوت و بھائی چارہ کا درس دیا ۔ گورنرسندھ

سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے گورنر ہاوس میں رنگا رنگ تقریب کا انعقادکیا گیا ۔تقریب میں قونصل جنرلز،نگراں صوبائی وزراء،معززین شہر اور اعلی افسران موجودتھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ آج اس دن کے موقع پر تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،آپ سب لوگوں کی موجودگی سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ گورنر ہاو¿س ہم سب کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز ہے بحیثیت گورنر دوسری مرتبہ سندھ کلچرل ڈے منایا جارہا ہے،قونصل جنرلز کی آمد نے اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں صوبے میں رہنے والے ہر ایک شخص کو سندھ کلچرل ڈے کی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کی تاریخ و ثقافت صدیوں پرانی ہے، سندھ صوفیا اور اولیائے کرام کی دھرتی ہے، جنہوں نے ہمیشہ اخوت و بھائی چارے کا درس دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں