ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کا ایک تربیتی طیارہ پیر کو دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔ تربیتی طیارے نے حیدرآباد کی ایئر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی پرواز کی تھی اور دوران پرواز طیارے کو فضا میں ہی حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرینر اور زیر تربیت پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی سی 7 ایم کے طیارہ سورتی کی طرف گر کر تباہ ہوا جس میں دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوئے جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔
آئی اے ایف نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دیا۔
حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سنگل انجن والا طیارہ ہے جو فضائیہ کی بنیادی تربیت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔