کراچی ایف آئی اے نے 4بحری جہاز قبضے میں لے لیئے

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیرقانونی شپ بریکنگ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل جاوید بلوچ کی نگرانی میں ٹیم نے نجی پورٹ ٹرمینل پر چھاپہ مار کاروائی کی ہے۔جہاں نجی پورٹ انتظامیہ کا اپنے ملکیتی 6 جہازوں (بارجز) کی غیر شفاف طریقے سے فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی نجی پورٹ انتظامیہ نے مذکورہ بارجز چھبیس کروڑ پچاس لاکھ روپے (265,000,000) میں مقامی افراد کو فروخت کئے۔خرید و فروخت میں شفافیت کو نذر انداز کرتے ہوئے مکمل ادائیگی بذریعہ کیش کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی پورٹ انتظامیہ کا کسٹم ٹیکسز اور متعلقہ اداروں کی این او سی کے بغیر مذکورہ جہازوں (بارجز) کی اسکریپنگ اور بریکنگ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

چھاپے کے دوران 4 جہازوں (بارجز) کی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کٹنگ / بریکنگ کا عمل جاری تھا جبکہ 2 جہازوں (بارجز) کو پہلے ہی مُکمل اِسکریپ کرنے کے بعد شیر شَاہ کَباڑی مارکیٹ میں فروخت کیا جَاچُکا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں انکوائری درج کر لی گئی ہے۔انکوائری میں نجی پورٹ ٹرمینل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ پورٹ اداروں کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔جبکہ انکوائری مکمل ہونے تک (بارجز) کی اسکریپنگ/ بریکنگ کا عمل معطل کروادیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں