آبپارہ پولیس اسٹیشن کی حدود منشیات فروشوں کے لئے تنگ کر دی جائے گی .چوہدری ناصرمحمود

اسلام آبادآبپارہ پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث دو منشیات فروش گرفتار کرلیئے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے5,940گرام چرس، 4,640گر ام ہیروئن، 470گرام آ ئس اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والی گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے لیاگیا.ترجمان اسلام آباد پولیس کے دفترسے جاری بیان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بعدمزید تفتیش جاری ہے۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ 5,940گرام چرس، 4,640گرام ہیروئن ، 470گرام آئس اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والی گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے لیا، گرفتار ملزمان کی شناخت شاہ سوار شاہ اور مشتاق حسین کے ناموں سے ہو ئی ہے،اے ایس آٙئی زاہد محمود نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکےتفتیش شروع کر رکھی ہے.

سی این این اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او آبپارہ چوہدری ناصر محمود نے بتایا کہ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاں کا حکم ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔اورشہر سے منشیات کے خاتمے کیلئے خصوصی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ،” ایمر جنسی ہیلپ لا ئن پر فوراً اطلا ع دیں

اپنا تبصرہ لکھیں