ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کچرے کے انتظام کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے 180 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دو تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں پانی کی فراہمی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے 180 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دی ہے۔

پریس بیان کے مطابق ڈیولپنگ ریسیلینٹ انوائرمنٹس اینڈ ایڈوانسنگ میونسپل سروسز ان پنجاب پروجیکٹ راولپنڈی میں شہری پانی کی فراہمی اور بہاولپور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو وسعت اور جدید بنا کر زیر زمین پانی کے ضرورت سے زیادہ اخراج اور شہری ماحولیات کے انحطاط کو کم کرے گا۔

وسطی اور مغربی ایشیا کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل ییوگینی زوکوف نے کہا، “یہ منصوبہ ان دو شہروں میں میونسپل سروسز کو زیادہ پائیدار، لچکدار اور کم کاربن بنانے میں مدد دے گا۔”

اپنا تبصرہ لکھیں