دوست ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے آج اپیکس کمیٹی، SIFC کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
کمیٹی نے تعاون کی موجودہ سطح کا جائزہ لیا اور متفقہ طور پر دوست ممالک کے ساتھ رابطے کے لیے مختلف اقدامات کی منظوری دی اور ان اقدامات کے تحت تصور کیے گئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کو سراہا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو طویل مدتی اقتصادی منافع کے تصور کے حصول کی ہدایت کی۔
آرمی چیف نے حکومت پاکستان کے معاشی اقدامات کی حمایت کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کرائی۔