سوات کالام پیشمال میں خوفناک واقعہ پیش آیا جب سیاحوں کو لے جانے والی کوسٹر سڑک سے اتر کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی اور 3 جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں انہیں سول ہسپتال مدین منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں سے 4 افراد کو تشویشناک حالت میں اب تک سیدو شریف منتقل کیا گیا ہے۔