امریکی حکام نے سکھ رہنما کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی سازش ناکام بنادی

امریکی حکام نے سکھ رہنما کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔

فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے بھارت کی حکومت کو اس سازش میں ملوث ہونے کے خدشات پر ایک انتباہ جاری کیا۔

اس سازش کا ہدف ایک امریکی اور کینیڈین شہری گرپتونت سنگھ پنن تھا جو سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسلر ہیں، جو کہ امریکہ میں مقیم ایک گروپ ہے جو ایک آزاد سکھ ریاست خالصتان کی تحریک کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ستمبر میں نئی دہلی میں ہونے والے G-20 سربراہی اجلاس کے دوران ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔

قومی سلامتی کونسل نے بھی اس سازش کی فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کی تصدیق کی اور کہا کہ امریکہ نے اس معاملے کو بھارت کے ساتھ اٹھایا ہے،

جون میں وینکوور میں کینیڈا کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد امریکہ نے کچھ اتحادیوں کو اس سازش کے بارے میں آگاہ کیا۔ ستمبر میں، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ نئی دہلی کو نجار کی ہلاکت خیز شوٹنگ سے جوڑنے کے معتبر الزامات ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں