سی ٹی ڈی نے کراچی سے چار ’دہشت گردوں‘ کو گرفتار کرلیا

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں خفیہ اطلاع پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے وابستہ 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ گرفتار افراد جن کی شناخت امین عرف منا، شاہنواز عرف سلیم مکینک، معاذ خان اور یاسین کے نام سے ہوئی ہے، نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کا خفیہ سیل بنایا تھا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار افراد منگھوپیر اور پاکستان بازار کے علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان پر کراچی کے علاقے اقبال مارکیٹ میں مولانا رحیم اور شمیم خان کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔ یہ مولانا رحیم اللہ کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

ترجمان نے مزید انکشاف کیا کہ امین عرف منا قتل کے 27 مقدمات میں 9 سال سے زائد عرصے تک جیل کاٹ چکے ہیں جب کہ شاہنواز عرف سلیم قتل کے متعدد مقدمات میں 9 ماہ کے لیے جیل بھیج چکے ہیں۔

پولیس نے چھاپے کے دوران گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے تین پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

اپنا تبصرہ لکھیں