نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور ایرانی سفیر کی دوطرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مغدام نے آج کراچی میں ملاقات کی۔

اس موقع پر دو طرفہ تجارت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں نے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے جاری بے رحمانہ تشدد کی شدید مذمت کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بارڈر مارکیٹ کھول دی گئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارت دو اعشاریہ چار ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے تجارتی حجم کو بڑھانے پر اتفاق کیا اور بینکنگ فارمولہ سسٹم بنانے کی ضرورت اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور خوشگوار تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں