خاتون صحافی عفت رؤف کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج

اسلام آباد: واہ کینٹ پولیس اسٹیشن نے آل پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن (اے پی جے اے) کی جوائنٹ سیکریٹری (خواتین) اور سی این این اردو کے نمائندے عفت رؤف کو دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف باضابطہ طور پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرادی۔

تفصیلات کے مطابق، چند روز قبل عفت رؤف نے ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے سابق ایم این اے میجر طاہر صادق کے خلاف ایک رپورٹ اپنے سوشل میڈیا (فیس بک) پیج پر شیئر کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون صحافی کو متعدد دھمکی آمیز فون کالز اور پیغامات موصول ہوئے تھے۔

اے پی جے اے سمیت کئی صحافتی تنظیموں نے دھمکیوں کی شدید مذمت کی تھی اور قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں