چین، میانمار میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

چین اور میانمار میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار اور چین کے سرحدی علاقے میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تھائی لینڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں