217,825 تارکین وطن کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا: محکمہ داخلہ

پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہیں اور اب تک 217,825 تارکین وطن کو خیبرپختونخوا کے تین سرحدی راستوں کے ذریعے افغانستان بھیجا گیا۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق طورخم بارڈر کے ذریعے 214,194 تارکین وطن کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔

اس میں 17 ستمبر 2023 سے اب تک 18,167 خاندان شامل ہیں جن میں 60,307 مرد، 47,221 خواتین اور 106,666 بچے ہیں۔

اسی طرح 3,212 غیر ملکیوں کو زیریں وزیرستان کی سرحد پر انگور اڈا اور 410 کو کرم ضلع میں خرلاچی بارڈر کے راستے افغانستان واپس بھیجا گیا۔

15 نومبر کو طورخم بارڈر کے ذریعے 522 خاندانوں بشمول 525 مرد، 493 خواتین اور 974 بچے افغانستان واپس بھیجے گئے۔

اسی طرح طورخم کے راستے 233 غیر قانونی غیر ملکیوں کو بھی ڈی پورٹ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں