فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سال 2022-2023میں انٹر سکولز اور انٹر کالجیٹ کےلیول پر کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے مقابلوں میں مختلف ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹس کے طلباء طالبات نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر علیحدہ علیحدہ کھیلوں میں حصہ لیا۔
کرکٹ، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال،ٹیبل ٹینس، کبڈی،نیٹ بال اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں طلباء اور طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ تعلیم مدد علی سندھی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ کھیل کسی قوم کی صحت کے معیار کو بلند کرنے، معیاری طرز زندگی کو فروغ دینے اور تناؤ سے پاک ماحول مہیا کرتے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ جسمانی طاقت بڑھانے کے علاوہ، کھیل افراد کی مجموعی شخصیت کی نشوونما، کردار سازی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل ہر ملک کی صحت کے معیار کو بلند کرتے ہیں۔ جس ملک کا معیار اچھا ہوگا وہ ہمیشہ اچھا معیارِ زندگی اور تناؤ سے پاک ماحول رکھتا ہے
چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہے کھیل اور تعلیم کا چولی دامن کا ساتھ ہے تعلیم کا بنیادی مقصد علم و دانش کی سوجھ بوجھ ہے جب کہ کھیل آرٹ لٹریچر اور دیگر فنون لطیفہ ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ بچوں کی نشوونما میں کھیل کا اہم کردار ہے اور بچوں کو اس میں مکمل حمایت دینا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی تائید کی کہ فیڈرل بورڈ ہر طرح کے کھیلوں میں بچوں کو مزید سپورٹ کرے گا اور ان کی نشوونما میں مدد فراہم کرے گا۔
تقریب کے آخر میں مقابلوں میں نمایاں کارکردگی اور پوزیشن حاصل کرنے والے اداروں، ڈائریکٹوریٹ اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، تمغہ جات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے