جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ خیبرپختونخوا کا نگراں وزیر اعلیٰ مقرر

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کو اتوار کو خیبرپختونخوا کا نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کو صوبے کا نیا نگراں وزیراعلیٰ بنانے کی سمری پر دستخط کردیئے۔

گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی نے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ سے نگراں وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔

یہ پیشرفت محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان نئے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری پر مشاورت کے لیے ملاقات کے بعد ہوئی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ہم نے جسٹس ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کیا۔

شاہ سابق وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی کابینہ میں وزیر قانون کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں