کسٹمز انٹیلی جنس کراچی، اسمگل آٹو پارٹس کے خلاف کریک ڈاون ،30کروڑمالیت کے آٹوپارٹس ضبط

ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے کامیاب آپریشن کے دوران
30کروڑمالیت کے اسمگل شدہ آٹوپارٹس کی بھاری مقدارضبط کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث عناصرکے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض چدھڑ کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات کی روشنی میں ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی انجینئرحبیب احمدنے ایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹوکی سربراہی میں ،ڈپٹی ڈائریکٹرواصف ملک ،سپرنٹنڈنٹ ارشادشاہ اوردیگرافسران اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے گذشتہ ایک ہفتہ تک سائٹ ایریامیں قائم گودام کی نگرانی کی اورگودام کی جانچ پڑتال کے لئے مجازمجسٹریٹ سے اجازت نامہ حاصل کرکے چھاپہ ماراتو گودام سے30کروڑمالیت کے اسمگل شدہ جاپانی ساختہ آٹوپارٹس کی بھاری مقداربرآمدہوئی ۔

واضح رہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کا سمگل شدہ آٹو پارٹس کے خلاف یہ دوسرا کامیاب کریک ڈاون ہے۔ گزشتہ ہفتے 16کروڑمالیت کے اسمگل شدہ آٹو پارٹس پکڑے گئے۔ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس فیض چدھڑ نے اسمگل شدہ اشیاءکے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن پر ڈائریکٹر حبیب احمد اور ان کی ٹیم کو سراہا اور اس کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دی

اپنا تبصرہ لکھیں