جڑانوالہ میں کار اور بس میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں کار اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

حادثہ کھاریاںوال میں پیش آیا جہاں جڑانوالہ کے علاقے درمان والا موڑ پر تیز رفتار مسافر وین کار سے ٹکرا گئی۔

جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد اور کار ڈرائیور جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین لاشوں کو خیرپور اور نو کو سکھر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ گیارہ زخمیوں کو خیرپور کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں