گورنر سندھ کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات کی۔

ملاقات میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے ہائی کمیشن میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

گورنر سندھ کے اعزاز میں معروف پاکستانی بزنس مین قمر رضا نے عشائیہ بھی دیا، عشائیہ میں لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت بھی کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں