ایف آئی اے نے متروکہ وقف بورڈ کی ملکیتی جائیداد قبضہ سے واگزار کروا لی

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آبادنے کاروائی کر کےکہوٹہ میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیداد وگزار کروالی.سپریم کورٹ از خود نوٹس کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائی کی۔مجموعی طور پر 15 کنال کی رہائشی اور کمرشل جائیداد واگزار کروائی گئی۔

واگزار کرائی گئی جائیداد کی مالیت 35 کروڑ روپے سے زائد ہے۔مذکورہ پراپرٹی قابضین سے وگزار کروا کر متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کر دی گئی۔کاروائی میں ضلع انتظامیہ اور مقامی پولیس سے بھی معاونت لی گئی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے نے اب تک 25 ارب روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی کو ناجائز قبضے سے وگزار کروایا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں