پشاور سمگلنگ میں ملوث 2 کسٹم اہلکار گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے بدعنوانی اور دھوکہ دہی میں ملوث 2 کسٹم اہلکاروں کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر موبائل فون اور الیکٹرانک گیجٹس اسمگل کرنے میں ملوث تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد علی اور سنیل کمار شامل ہیں۔ملزم محمد علی بطور سپرٹنڈنٹ جبکہ ملزم سنیل کمار بطور سپائی پاکستان کسٹم میں تعینات تھا۔کسٹم اہلکاروں کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو 88 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔

ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ملزمان کی ضمانت سپیشل کورٹ سنٹرل پشاور نے منسوخ کی تھی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں