گورنرسندھ نے لیجنڈ ٹرسٹ کے تحت فنکاروں میں مالی وظائف کے چیک تقسیم کئے

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے لیجنڈ ٹرسٹ کے تحت فنکاروں میں مالی وظائف کے چیکس تقسیم کئے۔اس موقع پر لیجنڈ ٹرسٹ کے ٹرسٹی سہیل وجاہت خان بھی موجود تھے ۔ گ

ورنرسندھ نے غلام حیدر صدیقی ،نگہت سلطانہ بیوہ صلاح الدین، جان بی بی بیوہ عزیز بلوچ ، رجب علی، مجیدہ بیوہ منور سلطان ،مہتاب بیوہ لال محمد بلوچ ، رشیدہ غوثی اور ملک علی عمران کو23 مہینوں کے وظائف کے بقایا جات کا چیک دیا ۔

اس موقع پرگورنرسندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لیجنڈز ٹرسٹ کے تحت وظائف کی ہر ماہ باقاعدگی سے تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں