پیپلزپارٹی بھر پور تیاری سے انتخابی میدان میں اترے گی۔ آصف علی زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کے لئے ملک بھر میں مؤثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی، پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے فیصلے عوام کا اختیار کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے اور جب عوام کو حقِ حکمرانی ملتا ہے تو گراس روٹ کی سطح تک مسائل حل ہوتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پی پی پی نواب شاہ سٹی اور تعلقہ کے کارکنان، عہدیداران اور معززین کی ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کارکنان، عہدیداران اور معززین کی عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز کو بھی سنا، صدر آصف زرداری نے کارکنان، عہدیداران اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور ہم نے ہر دور میں عوامی راج کے نفاذ کیلئے کام کیا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں میں سنبھالا ہے، صدر آصف علی زرداری کی پی پی پی نواب شاہ سٹی اور تعلقہ کے کارکنان، عہدیداران اور معززین کی ملاقات کے موقع پر ان کے ہمراہ سید مراد علی شاہ، غلام مصطفی شاہ، ضیاحسن لنجار، غلام قادر چانڈیو، علی حسن زرداری، سلیم رضا جلبانی، عاشق زرداری، غلام شاہ لغاری، خان بہادر بھٹی، راشد چانڈیو، غلام شاہ لغاری، عاطف زیدی، شفیع الرحمان جدون ودیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں