محکمہ ڈاک اور نادرا کا اشتراک. محکمہ ڈاک میں عوامی سہولیات کے لئے شناختی کارڈ سے متعلق سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پوسٹ ماسٹر جنرل مصطفی کمال نے کہا ہے کہ محکمہ ڈاک عوامی خدمت کے لئے پیش پیش ہے۔محکمہ ڈاک نے نادرا کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ جی پی اوز میں شناختی کارڈ سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔

وہ جمعرات کے روز جنرل پوسٹ آفس میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ میڈیا کانفرنس میں ملازمین اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

انھوں نے بتایا کہ عوام کراچی بھر کے جی پی اوز کورنگی، گلشن اقبال، حیدری، نیو ٹاؤن، صدر جی پی او سمیت کراچی جی پی او میں شناختی کارڈ بنانے کی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ عوام اپنے شناختی کارڈ کی تجدید ، موجودہ پتہ اور شادی کا اندراج قریبی جی پی اوز میں جا کر کروا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے لیٸے جی پی اوز میں نادرا کی سروس صبح نو بجے سے دوپہر چار بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔کراچی کے سات جی پی اوز میں سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ڈاک عوام کی سہولیات کے لئے ہر ممکنہ سروسز دینے میں کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں