نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آئندہ بدھ سے شروع ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تاشقند، ازبکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم ای سی او ویژن 2025 اور تجارت، ٹرانسپورٹ، رابطے، توانائی، سیاحت اور اقتصادی ترقی اور پیداواری شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
وزیراعظم تنظیم کے مستقبل کے کام اور علاقائی روابط اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کا وژن پیش کریں گے۔
وزیراعظم ازبکستان کی قیادت اور دیگر شریک رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت میں بھی شریک ہوں گے۔