ڈیڈلائن ختم : اسلام آباد پولیس نے 64 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا

پاکستان سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا سلسلہ شروع ہوگیا.اسلام آباد پولیس نے64 غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا۔مذکورہ تمام غیر ملکی پہلے س جیل میں موجود تھے۔ غیر قانونی قیام کرنے والے افراد کو اسلام آباد پولیس، ضلعی انتظامیہ، ایف آئی اے، اور جیل حکام نے روانہ کیا۔

اپنے وطن واپس بھیجے جانے والوں کو اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں روانہ کیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر قانونی مقیم افراد کی دی گئی مہلت ختم ہونے پر انخلاء کا عمل شروع کیا گیا ہے۔غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کےلیے آگاہی پیغامات بھی نشر کیے جارہے ہیں۔

ترجمان پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینا، ملازمت دینے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پاکستان میں صرف پاکستانی قوانین کے مطابق رہنا ممکن ہے۔عوام کسی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کی موجودگی کی اطلاع 15 بر کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں