اقوام متحدہ کے 33 امدادی ٹرک رفح گزرگاہ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے۔

اقوام متحدہ کے 33 امدادی ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امدادی ٹرکوں نے پانی، خوراک اور طبی سامان غزہ پہنچا دیا ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کے بعد غزہ کے لیے امدادی ٹرکوں کی یہ سب سے بڑی ترسیل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک 117 امدادی ٹرک غزہ پہنچائے جا چکے ہیں، اس سے پہلے 500 ٹرک رفح کراسنگ سے غزہ کو سامان پہنچاتے تھے۔

ہسپتالوں کی اپیلوں کے باوجود غزہ کو 7 اکتوبر سے ایندھن فراہم نہیں کیا جا رہا ہے اور اسرائیل نے کئی ہفتوں سے غزہ کی بجلی منقطع کر رکھی ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 53 مقامات پر نسل کشی کرتے ہوئے مزید 377 فلسطینیوں کو قتل کیا۔

اسرائیل نے حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ سمیت متعدد کارکنوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 07 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 22 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں نصف بچے ہیں، اسرائیلی بمباری میں 3631 بچے اور 1872 خواتین بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں