نگران وزیر اعلیٰ سندھ سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز بھی شریک تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں، انھوں نےجرمن سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔

انھوں نے کہا کہ ہم جرمنی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے سیلاب کے بعد بحالی میں مدد کی، 180 ملین یورو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دیئے تھے، جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ مہمان نواز اور ملنسار ہیں،

نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور جرمن سفیر نے اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام پر بھی بات چیت کی۔جرمن سفیر نے کہا کہ جرمن ایجوکیشن سسٹم سے پاکستان کے طلبا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ نٕے کہا کہ پہلے زبان کا مسئلہ تھا اب جرمن زبان سیکھنے کیلئے سندھ میں ادارے موجود ہیںِ ۔

اپنا تبصرہ لکھیں