گورنر سندھ سے ترکیہ قونصل جنرل کمال سانگو اور اداکار سیلل ال کی ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ترکیہ کے قونصل جنرل کمال سانگو اور ارتغرل غازی میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے سیلل ال نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیلل آل نے گورنر سندھ کو تاریخی ڈرامہ میں استعمال کی جانے والی ارتغرل غازی کی ٹوپی پیش کی ۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ترکیہ کے تاریخی ڈرامے پاکستانی ناظرین میں بہت مقبول ہیں۔ پاکستان کی عوام ان ڈراموں کوبہت ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں۔ ان ڈراموں کے سب کردار پاکستان کے ہر گھر میں جانے پہچانے جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان ڈراموں سے ہمیں اسلامی تاریخ کو جاننے کا موقع مل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں